136

یکم جولائی سے اب تک مختلف حادثات میں 65 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں سے ہونے والے حالیہ نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  یکم  جولائی سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ  اور ریلوں  سے 65  افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں 30 بچے، 12 خواتین اور  23 مرد شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 113 افراد  زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق  بارشوں اور  لینڈ سلائیڈنگ سے 784 مکانات کو  نقصان پہنچا اور 217 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

اس کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 139مویشی بھی ہلاک ہوئے۔