100

ناسا کاخلائی جہاز مشتری اوراس کے چاندیورپا کے سفر پرروانہ

امریکی خلائی ادارے ناسا کاخلائی جہازمشتری اوراس کے چاند یورپا کے سفر پرروانہ ہوگیا ہے۔

یورپا کلپر نامی خلائی جہاز اسپیس ایکس کے فالکان ہیوی راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا،خلائی مشن پر5.2 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

تحقیقی مشن تعین کرے گا کہ کیا وہاں ایسے حالات ہیں جوزندگی کے لیے موافق ہیں،خلائی جہاز مشتری کے چاند کی برفیلی پرت کی نچلی سطح کاجائزہ لے گا۔

خلائی مشن یورپا کی سطح کے 16میل کے علاقے کے اندرتحقیق کرےگا،یورپا کلپر تقریباً 6سال بعد2030 میں مشتری پرپہنچے گا۔