100

نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے اداکارہ کے میڈیکل کو بوگس قرار دیدیا

اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کر دیا۔

اداکارہ نرگس پرمبینہ تشدد کےمقدے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،جہاں  اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل کو چیلنج کردیا ہے،لاہور کی کینٹ کچہری نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نےکہا ہےکہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کے زخموں کا جائزہ لے،درخواست گزار نے نرگس کےمیڈیکل کو بوگس قرار دیا ہے،کینٹ کچہری نےکہا کہ خاتون کے وکیل کے مطابق میڈیکل قانون اور رولز کے مطابق ہوا ہے۔

واضح رہےکہ کچھ روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔