100

پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی 20 کیلیے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی 20 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کے گیارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ڈربن میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا حصہ ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔