128

جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈربن میں ہونے والے اس میچ میں جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کو ترجیح دی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں آنرک نوکیے کو پیر کی چوٹ کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے، جبکہ تبریز شمسی بھی اس میچ کا حصہ نہیں ہیں۔

جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست یہ ہے: رسی وین ڈر ڈوسین، ریزا ہینڈرکس، میتھیو بریٹزکے، ڈیوڈ ملر، ہینرک کلاسن (کپتان و وکٹ کیپر)، ڈونوون فیریرا، جارج لنڈے، انڈائل سمیلانے، نقابا پیٹر، کوینا مافاکا اور اوٹنیل بارٹمن۔

پاکستانی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں: محمد رضوان (کپتان و وکٹ کیپر)، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد۔