121

سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان

سعودی عرب میں آج جمعہ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید ہے،مملکت میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں جمعہ کے روز چاند کی رویت پر پہلا روزہ یکم مارچ ہفتے کو ہوگا، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار ہوگا۔

مملکت میں رمضان کے دوران بینک صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔

عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے ہوگا اور چھٹیاں 4 شوال 2 اپریل بدھ تک جاری رہیں گی۔