بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاشی مذاکرات ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے گرین انیشیٹو رپورٹ جمع کرادی، جو پاکستان کی پائیدار ترقی کے عزم کا مظہر ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ رپورٹ آئی ایم ایف کے ان کلیدی مطالبات میں شامل تھی، جنہیں پاکستانی معیشت کی بہتری اور ماحول دوست پالیسیوں کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
مذاکرات میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) کے مالی اخراجات اور ممکنہ رد و بدل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ پاکستان کی معاشی پالیسی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
اگلے مرحلے میں کل وزارت خزانہ اور دیگر اقتصادی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ مزید تفصیلی بات چیت کریں گے، جہاں پاکستان کی جانب سے معاشی اصلاحات پر روشنی ڈالی جائے گی۔


.jpg)




