41

بھارتی جارحیت کا انجام: مذاکرات کی میز پر واپسی

پاکستان کی زبردست جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے سیزفائر پر رضامندی ظاہر کر دی۔

آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کے فضائی اڈوں اور دفاعی نظام کو تباہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بھارت کو غیر معمولی نقصان اٹھانا پڑا۔

بین الاقوامی دباؤ اور بھاری جانی و مالی نقصان کے بعد بھارت نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی، جس کا اعلان امریکی صدر نے کیا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک نے امریکی ثالثی کے تحت فوری سیزفائر پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ کئی دنوں سے پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطہ جاری تھا، اور خوشی ہے کہ فریقین نے پرامن مذاکرات کی طرف پیش قدمی کی ہے۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ اور وزیر خارجہ نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی ایم اوز کی سطح پر رابطہ ہوا ہے اور آج شام سے بری، بحری اور فضائی کارروائیاں بند کر دی گئی ہیں۔