138

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونا 3600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3086 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی ہے جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر کی کمی کے بعد 3295 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔