101

رواں سال 16 لاکھ 73 ہزار عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت

رواں سال حج میں دنیا بھر سے آنے والے 16 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے شرکت کی۔ سعودی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 15 لاکھ سے زائد افراد بیرونِ ملک سے آئے جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار سعودی عرب کے اندر سے حج کرنے والوں میں شامل تھے۔

اس سال حج میں خواتین کی شرکت کا تناسب قابلِ ذکر رہا۔ مجموعی طور پر 8 لاکھ 77 ہزار مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار خواتین شریک ہوئیں، جسے حج کی تاریخ میں صنفی توازن کی ایک بڑی مثال کہا جا رہا ہے۔

وقوف عرفہ، جو کہ حج کا سب سے اہم رکن ہے، جمعرات کے روز مکمل کیا گیا۔ اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ پہنچے جہاں مغرب و عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی گئیں۔ فجر کے بعد وہ منیٰ گئے اور وہاں کنکریاں مارنے، قربانی دینے اور احرام کھولنے کے مناسک مکمل کیے۔

اس موقع پر حج خطبے میں فلسطینی مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے اور انہیں دشمنوں پر فتح دے۔