بگ بیش لیگ 26-2025 میں سڈنی سکسرز کے لیے کھیلتے ہوئے پاکستانی اسٹار بابر اعظم نے شاندار ففٹی سکور کی اور اپنی ٹیم کو 6 وکٹوں سے اہم فتح دلائی۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر شین ایبٹ نے بابر اعظم کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار مزاحیہ انداز میں کیا۔ شین ایبٹ نے کہا، ’’بابر آپ کو وہیں مارتا ہے جہاں وہ چاہتا ہے اور میں اس کو بولنگ کرتے کرتے تنگ آ چکا ہوں۔‘‘
اعداد و شمار کے مطابق شین ایبٹ اب تک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کو وکٹ لینے میں ناکام رہے ہیں۔ ون ڈے میں بابر نے 48 گیندوں پر 40 رنز بنائے اور ٹی ٹوئنٹی میں 12 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔
شین ایبٹ نے بابر اعظم کو سڈنی سکسرز کے لیے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے لیے بہترین فٹ ثابت ہوئے ہیں اور ان کی موجودگی ٹیم کے لیے خوش قسمتی ہے۔
میچ کے بعد بابر اعظم کی شاندار کارکردگی اور شین ایبٹ کے مزاحیہ اعتراف نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جہاں صارفین نے بابر کی کارکردگی کو سراہا اور شین ایبٹ کے بیان پر مزاح کا اظہار کیا۔






