پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سال 2026 کے آغاز پر غیر معمولی سرمایہ کاری کا آغاز ہوا ہے جس سے ڈیجیٹل بینکاری اور مالی شمولیت کے نظام میں اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔
وی اون گروپ نے موبی لنک بینک میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ سال جنوری میں کی گئی 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا تسلسل ہے۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد پاکستان کے مربوط ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانا اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل فِن ٹیک سیکٹر میں اعتماد بڑھانا بتایا گیا ہے۔
موبی لنک بینک اور جازکیش کے تحت ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں یہ سرمایہ کاری پاکستان کے فِن ٹیک اور مالی شمولیت کے ایجنڈے کو نئی رفتار دے رہی ہے۔ وی اون گروپ کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور چیئرمین موبی لنک بینک عامر ابراہیم نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان میں جاری ساختی تبدیلیوں پر عالمی اعتماد کی واضح علامت ہے۔
ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں پاکستان کا مالیاتی شعبہ 2026 میں سرمایہ کاری، عالمی اعتماد اور پائیدار ترقی کے سنہرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔


.jpg)




