19

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستیں: سپریم کورٹ نے سماعت مقرر کر دی

سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقاتوں سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 20 جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

مشال یوسفزئی اور عظمیٰ خان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کیا تھا، جس کے بعد اب کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

عدالت آئندہ سماعت میں فریقین کے مؤقف اور جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لے گی۔