27

یو اے ای میں پاکستانیوں کیلئے 20 جولائی سے صرف ای پاسپورٹ کا اجرا ہوگا

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے نظام میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے۔

پاکستانی سفارتی مشن کے مطابق 20 جولائی سے ابوظبی اور دبئی میں پاسپورٹ کی درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کیٹیگری میں قبول کی جائیں گی۔

سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (MRP) اپنی مدتِ معیاد مکمل ہونے تک مؤثر رہیں گے اور انہیں فوری تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست دینے کی سہولت بدستور برقرار رہے گی۔

نئے نظام کا مقصد پاسپورٹ سروسز کو مزید جدید، محفوظ اور عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔