فیفا عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے فائنل کے حوالے سے فٹبال مداحوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔
دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان فائنل مقابلہ دیکھنے کے لیے کراچی کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز لگانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
اتوار کی شب 12 بجے امریکا کے شہر نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فیصلہ کن معرکے کو شائقین کے لیے براہِ راست دکھایا جائے گا۔
بڑی اسکرینز کے انتظامات میں لیاری نیشنل فٹبال اسٹیڈیم، علی محمد محلہ لیاری، کے ایچ اے لیجنڈز ایرینا، گلشن اقبال اور صدیق گوٹھ ملیر سمیت مختلف مقامات شامل ہیں۔
سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت کراچی کے تمام یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز میں بھی فائنل میچ دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی، تاکہ نوجوان اور فٹبال شائقین عالمی مقابلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔






