113

اسلام آباد کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت ابتدائی فہرست 27 اگست کو شائع کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست پر اعتراضات اور تجاویز جمع کرانے کا عمل 28 اگست سے شروع ہوگا، جو 17 ستمبر تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق موصول ہونے والے اعتراضات اور تجاویز پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جبکہ حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر فیصلے 2 اکتوبر کو کیے جائیں گے۔

اعتراضات کے فیصلوں کے بعد حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور اسلام آباد کی یونین کونسلز کی حتمی فہرست 14 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابتدائی فہرست کا جائزہ لے کر کسی بھی اعتراض یا تجویز کو مقررہ مدت کے اندر متعلقہ فورم پر جمع کرائیں۔