جماعت اسلامی کا وفد نائب امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات کیلئے پنجاب ہاؤس پہنچ گیا۔
مذاکرات میں جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر تجاویز پیش کی گئیں۔
جماعت اسلامی کے وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ اور نوید علی بیگ شامل تھے۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی، جبکہ رانا ثناء اللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی بھی ٹیم میں شامل تھے۔
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ
یہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ہے۔ پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے 6 تجاویز حکومتی ٹیم کے سامنے رکھی تھیں۔
مذاکرات میں پیٹرولیم لیوی میں کمی سمیت عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
جماعت اسلامی کا مؤقف ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے باوجود مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف جاری دھرنے ختم نہیں کیے جائیں گے۔









