روس کے سفیر البرٹ پی خروف نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک روس تعلقات اور علاقائی امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی سفیر راجہ ناصر عباس سے ملاقات کیلئے جامعہ ولایہ اسلام گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران راجہ ناصر عباس نے علاقائی امن کیلئے روس کی کوششوں کی حمایت پر روسی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کو ایک نئی جہت پر منظم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔









