نیشنل ڈیزاسٹر مینج اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 17 ستمبر 2026 تک متوقع بارشوں کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے اور اچانک سیلاب کا خطرہ ہے۔ گلگت، دیامر، سوات، اپر دیر، باجوڑ، ژوب، موسیٰ خیل سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور ڈویژن کے بعض شہری علاقوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاری کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں کو برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے، پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے 911 ہیلپ لائن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
8









