7

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے خلاف درخواست پرجج کی سماعت سے معذرت کرلی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیا۔

درخواست گزار شیخ امتیاز کی جانب سے وکیل اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی قانونی جواز کے بغیر پورے پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دفعہ 144 کے ساتھ ساتھ ایم پی او کے تحت نظربندیاں اور موبائل و انٹرنیٹ سروس کی ممکنہ بندش بھی قانونی جواز رکھتی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق تحریری احکامات، سیکیورٹی اسسمنٹ اور صوبائی کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ حتمی فیصلے تک دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے اور پنجاب میں پانچ یا زائد افراد کے اجتماع پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

کیس اب مزید سماعت اور مناسب عدالتی کارروائی کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔