10

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہونے کے بعد 277.05 روپے پر بند ہوا، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 277.06 روپے تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی بڑی کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 278.88 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 2 پیسے کمی کے بعد 313.85 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 41 پیسے سستا ہوکر 369.86 روپے پر آگیا۔

اسی طرح یو اے ای درہم کی قیمت میں 4 پیسے کمی ہوئی اور یہ 76.19 روپے پر آگیا، جبکہ سعودی ریال 2 پیسے سستا ہوکر 74.44 روپے کا ہوگیا۔

کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر اور دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں معمولی کمی کا رجحان برقرار رہا۔